22 دسمبر، 2016، 4:51 PM

پاکستان اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا

پاکستان اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان کشمیر میں انسانی حقوق اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کو مختلف فورمز پر بارہا اٹھا چکا ہے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ بھی عالمی سطح پر اٹھا رہاہے۔ زکریا نے کہا کہ افغانستان میں امن و امان کا قیام پاکستان کے مفاد میں ہے، افغانستان میں قیام امن کی غرض سے پاکستان تمام تر کوششیں کر رہا ہے، پاکستان اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔

News ID 1869163

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha